مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو خیرات اور چندہ مانگنے والی قیادت کی ضرورت نہیں بلکہ نظریاتی قیادت کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی چھٹی برسی کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک میں ذاتی بادشاہت نہیں بلکہ اسلامی نظام چاہتے ہیں، حکمرانوں نے ملک کے جغرافیے اور نظریے سے غداری اور بے وفائی کی ہے، پارلیمنٹ پر کلمہ تو لکھا ہے لیکن اس کلمے کی حکمرانی نہیں ہے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ حکمران کبھی ایک ملک سے خیرات کبھی دوسرے سے چندہ مانگتے ہیں اور کبھی تیسرے کے دروازے پر حاضری دیتے ہیں، اگر چندہ مل جائے تو وزیر خزانہ جشن مناتے ہیں کہ بہت کچھ مل گیا۔ ملک اور عالم اسلام کو نظریاتی قیادت کی ضرورت ہے، ایسی قیادت چاہیے جس کی نظر امریکہ اور آئی ایم ایف پر نہیں بلکہ اللہ پر ہو۔
پاکستان میں جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو خیرات اور چندہ مانگنے والی قیادت کی ضرورت نہیں بلکہ نظریاتی قیادت کی ضرورت ہے۔
News ID 1887137
آپ کا تبصرہ